حیدرآباد۔15نومبر(اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے
برسبن میں منعقدہ جی۔20اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے
خاتمہ کے لئے عالمی اتحاد ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت
کی ترقی کے لئے موجودہ معاشی نظم میں اصلاحات ضروری ہیں۔ اس اجلاس میں
امیرکہ کے صدر اوباما ‘ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دیگر کئی ممالک کے
سربراہوں نے شرکت کی۔